بھارتی نژاد کملا ہیرس نے کیسے اپنی پارٹی کا ٹائی ٹینک ڈبویا ؟

کملا ہیرس کے برعکس اگر جو بائیڈن امیدوار ہوتے تو ان کی جیت کا قوی امکان تھا


سید عاصم محمود January 20, 2025

لاہور:

عام تاثر کے برعکس امریکا کے حالیہ صدارتی انتخاب میں ٹرمپ مشکل سے جیتے، 3بڑی ریاستوں میں اپنی حریف کملا ہیرس سے محض ڈیڑھ فیصد ووٹ زیادہ لے سکے جیسے کہ ویسکونسن میں0.87 فیصد، مشی گن میں 1.41 فیصد، پنسلوانیا میں1.71فیصد زائد ووٹ حاصل کیے. 

تینوں ریاستوں کے 44 الیکٹرول ووٹس میں ٹرمپ کو صرف ڈھائی لاکھ ووٹ زیادہ ملے، کملا ہیرس کے 226 الیکٹرول ووٹس میں یہ 44 ووٹ شامل ہوتے تو وہ 270 کا ہندسہ چھو کر امریکا کی پہلی خاتون صدر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیتیں۔

مبصرین کے مطابق بھارتی نژاد ہونے کے علاوہ غیر متاثر کن شخصیت  اور ٹیک کمپنیوں کے کھرب پتی مالکان کی ٹرمپ کی حمایت کے باعث  تینوں ریاستوں میں ڈیموکریٹک ووٹروں کی قابل ذکر تعداد ووٹ ڈالنے نہ نکلی.

کملا ہیرس کے برعکس اگر جو بائیڈن امیدوار ہوتے تو ان کی جیت کا قوی امکان تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں