کراچی:
سریش رائنا نے ’’گیم چینجر‘‘ کی شہرت رکھنے والے سوریا کمار یادیو کے چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ سے اخراج پر حیرت کا اظہار کر دیا۔
سابق بھارتی بلے باز نے سوال اٹھایا کہ سوریا ملکی ٹی 20 ٹیم کا کپتان ہے لیکن اسے چیمپیئنز ٹرافی میں کیوں ڈراپ کیا گیا، وہ انگلینڈ سے ہوم ون ڈے سیریز میں بھی شامل نہیں ہے۔
مزید پڑھیں؛ بھارت کے چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ کا اعلان! اہم فاسٹ بولر کی واپسی
سریش رائنا کے مطابق وہ ہماری ٹیم کا ایکس فیکٹر ہونے کے علاوہ گراؤنڈ کے ہر جانب اسٹروک کھیلنے کی بے پناہ صلاحیتیں رکھتا ہے، اس کا نہ ہونا میرے لیے انتہائی حیرت کا باعث بنا ہے۔
واضح رہے کہ 18 جنوری کو بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔