بھارتی ٹیم سے ڈراپ ہونے پر محمد سراج کا بڑا فیصلہ

بھارتی سلیکٹرز نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے محمد سراج کی جگہ ارشدیپ سنگھ کو ٹیم میں شامل کیا تھا


ویب ڈیسک January 20, 2025

بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے چیمپئنز ٹرافی اور انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ون ڈے ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق محمد سراج ورک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے 23 جنوری کو رانجی ٹرافی میں ہماچل پردیش کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔

تاہم بھارتی فاسٹ بولر ودربھ کیخلاف سیزن کے آخری میچ کے لیے دستیاب ہوں گے، محمد سراج حیدرآباد کی نمائندگی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی سلیکٹرز نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے محمد سراج کی جگہ ارشدیپ سنگھ کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔

روہت شرما کا کہنا تھا کہ سراج پرانی گیند سے بولنگ نہیں کرپاتے، ٹیم کو ایک ایسے بولر کی ضرورت تھی جو درمیانی اور آخری اوورز میں نئی ​​گیند سے گیند کرسکے۔

روہت شرما نے کہا تھا کہ جب سراج کو نئی گیند نہیں دی جاتی تو وہ اپنا اثر کھو دیتا ہے، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اسے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا لیکن ہمارے پاس ایسے لڑکوں کی تلاش کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا جو ہمیں ورائٹی دے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے بولرز ہیں جو نئی گیند سے گیند کر سکتے ہیں، درمیان میں گیند کر سکتے ہیں اور ڈیتھ اوورز میں گیند کر سکتے ہیں۔ ان تین گیند بازوں (جسپریت بمراہ، محمد شامی اور ارشدیپ سنگھ) کے ساتھ ہم ایسا کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ محمد سراج نے آسٹریلیا کے خلاف پانچوں ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں انہوں نے 20 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں