26 نومبر احتجاج؛ 30 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 18 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا


ویب ڈیسک January 20, 2025

اسلام آباد کی عدالت نے 26 نومبر کو احتجاج پر درج مقدمات میں 30 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افصل مجوکا نے 26 نومبر احتجاج کے حوالے سے ضمانت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے تھانہ رمنا کے مقدمے میں گرفتار 30 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کردی۔

عدالت کی جانب  سے وکلاء صفائی اور پراسکیوشن کے دلائل مکمل ہونے پر ہفتے کو فیصلہ محفوظ کیا  تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔