لاہور میں ڈکیٹی کی واردات میں نوجوان کو گولی لگنے کے ڈرامہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ نوجوان نے شادی سے بچنے کے لیے ڈکیٹی کا ڈرامہ رچایا، نوجوان علی حیدرنے خود کو گولی مار کر دکیٹی کی جھوٹی 15 کال کی، گزشتہ روز ڈکیٹی کی واردات میں نوجوان کے زخمی ہونے کی خبر نشر ہوئی۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیا، تحقیقات کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا، ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں سپیشل ٹیم نے تحقیقات شروع کیں،24 گھنٹے کے اندر ہی پولیس حقائق تک پہنچ گئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ زخمی نوجوان علی حیدر نے جرم تسلیم کیا، بیان ریکارڈ کروایا، رواں سال ڈکیٹی کی ذیادہ تر وارداتوں کا کامیابی سے سراغ لگایا گیا۔
ترجمان کے مطابق ڈکیٹی سمیت تمام جرائم پر لاہور پولیس کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، سبزہ زار میں میڈیکل سٹور لوٹنے والے ڈکیٹ دو دن میں پکڑے گئے۔