عالمی شہرت یافتہ گلوکار بوہیمیا لاہور میں منعقد کنسرٹ کے دوران انتظامیہ پر بھڑک اُٹھے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پاکستانی نژاد امریکی گلوکار بوہیمیا کو غصے کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اسٹیج پر آتے ہی بوہیمیا کہتے ہیں کہ ’میں پچھلے 5 گھنٹے بیک اسٹیج بیٹھا ہوا اپنی پرفارمنس کا انتظار کر رہا ہوں اور اب آپ کہہ رہے ہیں کہ ٹائم ختم ہوگیا ہے‘۔
گلوکار کے اس جملے پر کنسرٹ میں موجود مداحوں نے بھی شور مچانا شروع کردیا جس پر بوہیمیا نے کہا ’میں اس کنسرٹ کی اور اس کی انتظامیہ کی عزت کرتا ہوں مگر یہاں بد انتظامی ہوئی ہے، یہ لوگ مجھے سننے کیلیے یہاں آئے ہیں اور اتنی دیر سے اسٹیج پر بکواس چل رہی ہے۔‘
بوہیمیا نے آخر میں اس جملے کے ساتھ اپنی پرفارمنس کا آغاز کیا کہ میں پون گھنٹے کی پرفارمنس پلان کر کے آیا تھا ان لوگوں کیلئے، اب تو اسٹیج سے ہی سیدھا جیل جاؤں گا‘۔