پاکستانی اسپنر ساجد خان کی کون سی خواہش پوری ہوگئی؟

انہوں ںے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 4 اور دوسری اننگز میں 5 کھلاڑیوں کا شکار کیا


ویب ڈیسک January 20, 2025

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فتح کے موقع پر پاکستان ٹیم کے اسپیشلسٹ آف اسپنر ساجد خان کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی۔

ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 251 رنز ہدف کا تعاقب کر رہی تھی تاہم ساجد خان اور ابرار احمد کی تباہ کرن بولنگ نے کالی آندھی کا خواب چکنا چور کر دیا۔

ٹیسٹ کے تیسرے روز ساجد خان نے پانچویں وکٹیں حاصل کیں تو بابراعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے انہیں کے انداز میں وکٹ کا جشن منایا جس پر اسپنر کی خواہش پوری ہوگئی۔

مزید پڑھیں؛ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد ریکارڈ بنالیا

ساجد خان نے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ میری خواہش ہے کہ ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں اگر 5 کھلاڑی آؤٹ کروں تو محمد رضوان اور بابر اعظم سے بھی اپنے روایتی انداز میں جشن کرواؤں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کی۔ انہوں ںے پہلی اننگز میں 4 اور دوسری اننگز میں 5 کھلاڑیوں کا شکار کیا جس پر انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ بھی دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔