صدر اور وزیراعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد

ان کے ساتھ مل کر امریکا اور پاکستان کی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنےکا متمنی ہوں، وزیراعظم کا ٹویٹ


ویب ڈیسک January 20, 2025

اسلام آ باد:

صدر مملکت آصف علی زرداری  اور وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ 

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے امریکی صدر کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں ان کے ساتھ مل کر امریکا اور پاکستان کی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنےکا متمنی ہوں۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ برسوں سے یہ دو عظیم ملک اپنے لوگوں کے لیے خطے میں  امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کررہے ہیں اور ہم یہ تعاون  مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔ 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں