’کئی بار میرا حق چھینا گیا‘، کارتک آریان بالی ووڈ کی اقربا پروری پر برس پڑے 

ان کی فلم "بھول بھلیاں 3" دیوالی پر ریلیز ہوئی اور دنیا بھر میں 400 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا


ویب ڈیسک January 21, 2025

بالی وڈ کے مشہور اداکار کارتک آریان نے فلم انڈسٹری میں 'انسائیڈر' اور 'آؤٹ سائیڈر' کے موضوع پر اپنی رائے دی ہے۔ 

انہوں نے انکشاف کیا کہ فلمی خاندانوں سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کو زیادہ مواقع ملتے ہیں، جبکہ باہر سے آنے والوں کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اداکار نے کہا ’’میرے مواقع کئی بار ایسے گئے ہیں جہاں مجھے لگا کہ یہ موقع مجھے ملنا چاہیے تھا، لیکن کسی اسٹار کڈ کو دے دیا گیا"۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس حقیقت کو قبول کر چکے ہیں اور اس کا الزام اسٹار کڈز کو نہیں دیتے۔ "یہ ان کا قصور نہیں ہے، اگر میں بھی کسی فلمی خاندان میں پیدا ہوا ہوتا، تو یہی صورتحال ہوتی،" ۔

2024 کارتک آریان کے لیے کافی کامیاب سال رہا۔ انہوں نے کبیر خان کی فلم "چندو چیمپئن" میں پیرالمپک چیمپئن مرلی کانت پیٹکر کا کردار ادا کیا، جس پر انہیں تنقیدی پذیرائی ملی، حالانکہ فلم نے باکس آفس پر بہتر کارکردگی نہیں دکھائی۔

ان کی فلم "بھول بھلیاں 3" دیوالی پر ریلیز ہوئی اور دنیا بھر میں 400 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔ یہ فلم "سنگھم اگین" جیسی ایکشن فلم سے بہتر ثابت ہوئی۔ کارتی کی آنے والی فلم "عاشقی 3" کا بھی شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے، تاہم فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں