پاک کالونی پولیس نے ہارون آباد کے ایم سی کمپاؤنڈ میں قائم گھر کے اندر اندھا دھند فائرنگ سے 2 سگے بھائیوں کے قتل اور 3 بھائیوں کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او پاک کالونی ملک ممتاز نے بتایا کہ مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرایا گیا ہے ایک سوال کے جواب میں انھوں بتایا ابتدائی طور پر متضاد باتیں سامنے آرہی تھیں کہ بھائیوں میں آپس میں جھگڑا ہوا ہے تاہم تحقیقات میں واقعہ نامعلوم ملزمان کا گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کرنے سے پیش آیا ہے۔
پاک کالونی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے جو مزید چھان بین کر رہی ہے۔