افغان مسئلے کے حل کے لیے علی امین گنڈا پور کا بڑا اعلان

مطالعہ پاکستان کا نام تبدیل کر کے "میک اپ پاکستان" رکھ دیا جائے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا


ویب ڈیسک January 21, 2025

PESHAWAR/DERA ISMAIL KHAN:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان کو پرائی جنگ میں ڈالنے سے فاصلے بڑھ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے افغان حکومت سے مذاکرات کی کوشش کی لیکن کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت جلد ایک قبائلی جرگہ افغانستان بھیجے گی جو دو ہفتے کے اندر وہاں جاکر مسئلے کا حل تلاش کرے گا۔ سردار علی امین گنڈا پور نے یقین دلایا کہ افغان مسئلے کا جلد حل نکالا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے بات چیت میں ناکامی کے بعد اب صوبائی حکومت اپنی کوششوں سے مسئلہ حل کرنے کے لیے قدم اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ مطالعہ پاکستان کا نام تبدیل کر کے "میک اپ پاکستان" رکھ دیا جائے اور مریم نواز کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ نانی بن کر میک اپ کرتی ہیں۔

ان کے اس بیان نے سیاسی حلقوں اور عوام میں ملا جلا ردعمل پیدا کیا ہے۔ افغان مسئلے پر عوام نے فوری اور عملی حل کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں