’’بار بار پوچھنے پر بہت سے سوالات کے جواب نہیں ملتے‘‘

جب یہ خبر چل گئی کہ 9 مئی پر کمیشن نہیں بن رہا تو عرفان صدیقی کو آنا پڑا، ایاز خان


مانیٹرنگ ڈیسک January 21, 2025

لاہور:

گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ لاہور والی اور پنڈی والی دونوں چونکہ ان کیمرہ اور آف دی ریکارڈ میٹنگز تھیں تو ظاہر ہے اس حوالے سے کمنٹ بنتا نہیں ہے، میں کر نہیں سکتا صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ بہت سے سوال ایسے ہیں کہ بار بار پوچھنے پر بھی ان کے جواب نہیں ملتے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب یہ خبر چل گئی کہ 9 مئی پر کمیشن نہیں بن رہا تو عرفان صدیقی کو آنا پڑا اور یہ کہنا پڑا کہ ایسی بات نہیں ہے۔

تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ عامر صاحب نے بڑا اہم نکتہ اٹھایا کہ بے اختیار لوگوں سے بات کرنے کی کیا ضرورت ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ نکتہ (ن) لیگ کو اٹھانا چاہیے، حکومت کو اٹھانا چاہیے کہ جب پیچھے مذاکرات ہو رہے ہیں تو ہمیں اتنا گندہ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟۔

ہمارے فوٹو سیشن کرانے کی کیا ضرورت ہے؟، یہ سوال تو حکومت کو تحریک انصاف سے پوچھنا چاہیے، یہ سوال تو حکومت کو اسٹیبلشمنٹ سے پوچھنا چاہیے کہ پس پردہ کیا بات چیت ہو رہی ہے؟۔

تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ شروع سے ایک بات کہتا آ رہا ہوں کہ جو مذاکرات کیمرے کے سامنے ہو رہے ہیں جو ہم سب کے سامنے ہو رہے ہیں، مجھے ان سے کچھ نکلتا دکھائی نہیں دے رہا، جو پس منظر میں ہو رہا ہے اگروہاں پر کچھ طے ہو گیا تو پھر کچھ ہو گا، اس کی وجہ یہ ہے کہ حکومت کے پاس کوئی انسینٹیو نہیں ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے مطالبات مانے۔

تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ عمران خان اور ان کی ٹیم کو بے اختیاروں کے ساتھ بیٹھنے کی ضرورت کیا تھی؟ وہ کیوں منت ترلہ کر رہے تھے جب انھوں نے کہا کہ ہم نہیں بیٹھتے جب سارے زور ٹوٹ گئے تو پھر پی ٹی آئی منت ترلے پر آ گئی، وہ بادشاہ سلامت ہیں دوسرے بادشاہ سے بات کرتے، وہ بادشاہ بات کرے نہ کرے۔

تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ اگر 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو اس کے بعد تو مذاکرات نہیں ہوں گے تو پھر کیا کریں گے؟، بانی پی ٹی آئی نے یہ رکھا ہوا ہے کہ اگر کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات نہیں ہوں گے اس سے مذاکرات کے دروازے بند ہوتے دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جیسے پہلے کہہ رہے تھے ان کی کسی قسم کی شرائط جیسے جوڈیشل کمیشن نہیں مانے گی کیونکہ وہ یہ دیکھ رہی ہے کہ مذاکرات میں پی ٹی آئی کو بند گلی میں لیکر جانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں