لاہور میں معمولی تلخ کلامی پر پولیس انسپکٹر قتل، ملزم گرفتار

انسپکٹر سیف اللہ نیازی انچارج چیک پوسٹ بابو صابو تعینات تھا


سید مشرف شاہ January 21, 2025

لاہور:

شیراکوٹ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر پولیس انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق تلخ کلامی پر ملزم عدیل نے فائرنگ کر کے قتل کیا جسے ڈولفن ٹیم حراست میں لیکر شیراکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

معمولی تلخ کلامی پر دکاندار عدیل نے طیش میں آکر پولیس انسپکٹر کو قتل کیا۔ پولیس نے ملزم سے اسلحہ برآمد کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم فائرنگ کی آواز سن کر موقع پر پہنچی تھی، ڈولفن ٹیم 102 نے ملزم عدیل کے فرار کی کوشش ناکام بنائی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔ انہوں ںے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق افسوسناک واقعہ معمولی تلخ کلامی کے نتیجے میں پیش آیا، فائرنگ کرنے والا ملزم عدیل پولیس کی گرفت میں ہے، تمام شواہد اکٹھے کر کے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسپکٹر سیف اللہ قانون پر عمل درآمد کروانے کی کوشش میں جان کی بازی ہار گیا، جاں بحق انسپکٹر کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ لاہور پولیس ایک خاندان ہے، مقدمہ کی مکمل پیروی، خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ فرض کی راہ میں پولیس ہر وقت جان ہتھیلی پر رکھ کر کام کرتی ہے، شہیدوں کی امین لاہور پولیس فرض کی راہ جان کا نذرانہ پیش کرتی رہے گی۔

انسپکٹر سیف اللہ نیازی انچارج چیک پوسٹ بابو صابو تعینات تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں