سیف علی خان کو اسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کو انعام مل گیا

مشکل وقت میں سیف کی مدد کرنے پر ڈرائیور بھجن سنگھ کو نقد رقم انعام میں دی گئی ہے


ویب ڈیسک January 21, 2025

بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان کے زخمی ہونے کے بعد انھیں اسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کےلیے انعامی رقم کا اعلان سامنے آگیا ہے۔

16 جنوری کی شب سیف علی خان کو حملہ آور نے چاقو کے وار سے شدید زخمی کردیا تھا جنھیں ایمرجنسی میں کسی گاری یا ایمبولینس میں نہیں بلکہ رکشہ کے ذریعے اسپتال لایا گیا تھا۔

بعد ازاں اس رکشہ ڈرائیور کا بیان بھی منظرعام پر آیا تھا کہ وہ باندرہ کے علاقے میں رکشہ چلا رہا تھا جب ایک خاتون نے مدد کےلیے اسے آواز دی۔ اسے معلوم نہیں تھا کہ زخمی شخص سیف علی خان ہیں۔

رکشہ ڈرائیور نے یہ بھی بتایا تھا کہ زخمی کے ساتھ ایک چھوٹا بچہ بھی تھا۔ انھیں جلدی اسپتال لے جانا تھا اس لیے ہم 8 سے 10 منٹ میں اسپتال پہنچ گئے تھے۔

واقعے کے بعد اسپتال بروقت پہنچانے پر رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا کی خوب تعریفیں ہورہی ہیں اور مشکل وقت میں سیف کی مدد کرنے پر ایک سوشل ورکر فیضان انصاری نے ڈرائیور کو نقد رقم بھی انعام میں دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھجن سنگھ رانا کی اس خدمت کے لیے انہیں فیضان انصاری نے نقد انعام سے نوازا ہے۔ انعام ملنے پر بھجن سنگھ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے بہت فخر محسوس ہورہا ہے کیونکہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میری زندگی میں ایسا کچھ ہوگا۔ اس پہچان نے مجھے بے حد خوشی دی ہے۔‘‘

یاد رہے کہ اب تک رکشہ ڈرائیور سے سیف علی خان یا ان کے خاندان کی طرف سے کسی نے رابطہ نہیں کیا ہے لیکن بھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ اگر سیف مجھ سے ملنا چاہیں تو مجھے خوشی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں