بادل برسانے والا سسٹم پاکستان سے نکل گیا، موسم خشک، دھند بڑھنے کا امکان

درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ساتھ دھند کی شدت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان


ویب ڈیسک January 21, 2025

لاہور:

بادل برسانے والا سسٹم پاکستان سے نکل گیا، جس کے نتیجے میں موسم خشک ہونے کی وجہ سے  سردی بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں بادل برسانے والا سسٹم پاکستان سے نکل گیا ، جس کے بعد صوبے بھر میں ایک بار پھر خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پختونخوا؛ بیشتر اضلاع میں بادل اور بارش، پہاڑوں پر برف باری کا امکان

شک موسم کے باعث دوبارہ دھند کی شدت میں اضافے کا امکان ہے اور خشک موسم کے باعث درجہ حرارت بڑھنے کے امکانات بھی ہیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں سرد ہوائیں تھم گئیں، آئندہ 24گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور کچھ علاقوں میں بارش ہوئی جب کہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں