چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں 121 گمشدہ بچے لواحقین کے منتظر

بچوں کے اہلخانہ کی تلاش مزید تیز کرنے کا فیصلہ، متعلقہ علاقوں میں تصاویر چسپاں


آصف محمود January 21, 2025

لاہور:

چائلڈپروٹیکشن بیورو میں مقیم گمشدہ بچوں کے والدین اور لواحقین کی تلاش مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چائلڈپروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن اور پنجاب اسمبلی کی رکن سارہ احمد کی ہدایت پر صوبے بھر میں موجود بیورو کے ذیلی سنٹرز ، پولیس ، ایدھی فاؤنڈیشن اور میڈیا کی مدد سے ان بچوں کے لواحقین کی تلاش کی جارہی ہے۔

چائلڈپروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ بیورو میں اس وقت 121 بچے ایسے ہیں جو مختلف اوقات میں یہاں لائے گئے، ان میں چند سال سے لیکر 16 سال عمر تک کی 65 لڑکیاں اور 56 لڑکے شامل ہیں۔

 سارہ احمد نے بتایا گمشدہ بچوں کے والدین، رشتہ داروں کی تلاش اسی وقت شروع کردی جاتی ہے جب انہیں ریسکیو کیا جاتا ہے تاہم بچوں کی طرف سے جو فون نمبرز یا ایڈریس بتایا جاتا ہے وہ غلط ہوتے ہیں، اس وجہ سے ان بچوں کے لواحقین کی تلاش نہیں ہوپاتی۔

انہوں نے بتایا کہ اب ان بچوں میں سے چند بچوں کی تصاویر بھی جاری کررہے ہیں تاکہ ان بچوں کے خاندانوں کو تلاش کیا جاسکے۔ ان بچوں کی تصاویر ان کے بتائے گئے پتہ اور معلومات کے ہمراہ متعلقہ علاقوں میں چسپاں کی گئیں تاہم ان بچوں کے والدین یا لواحقین سے رابطہ نہ ہوسکا اور ان بچوں کے والدین کی تلاش تاحال جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں