بیوی اور بیٹی کو کلہاڑی سے قتل کرنیوالے مجرم کی پھانسی کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

مجرم ظفر اقبال نے بیوی اور 11 سالہ سوتیلی بیٹی کو قتل، سوتیلے بیٹے علی رضا اور بیٹی امیر فاطمہ کو شدید زخمی کردیا تھا


ویب ڈیسک January 21, 2025

لاہور:

بیوی اور بیٹی کو کلہاڑی سے قتل کرنے والے مجرم کی پھانسی کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی۔

دہرے قتل کے مجرم ظفر اقبال کی سزائے موت کے خلاف اپیل  کی سماعت جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے مجرم کی پھانسی کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔

دورانِ سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب ہمایوں سلیم پیش ہوئے۔ مجرم کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ مجرم کے خلاف پیش کیے گئے میڈیکل کی تاریخ درست نہیں ہے۔ مجرم کے خلاف سزا معطل کی جائے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ مجرم نے کلہاڑی کے وار کر کے اپنی بیوی اور 11 سالہ سوتیلی بیٹی کو قتل کیا۔ مجرم نے اپنے سوتیلے بیٹے علی رضا اور بیٹی امیر فاطمہ کو شدید زخمی کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے 2021ء  کو 2مرتبہ پھانسی کی سزا سنائی۔

مجرم نے 18 اکتوبر 2018ء  کو پھلروان سرگودھا میں جرم کا ارتکاب کیا۔ مجرم کے سفاکانہ جرم کے بعد یہ کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے۔ عدالت سزا کے خلاف اپیل خارج کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں