ٹرمپ نے بائبل پر ہاتھ رکھ کر حلف اُٹھانا کیوں پسند نہیں کیا

پہلی بار صدر بننے پر ٹرمپ نے بائبل پر ہاتھ رکھ کر حلف اُٹھایا تھا لیکن اس بار ایسا نہیں کیا


ویب ڈیسک January 21, 2025
ٹرمپ کے بائبل پر حلف نہ اُٹھانے پر تنقید کی جا رہی ہے

امریکا کے 47 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روایت کے برعکس حلف اُٹھا کر سب کو حیران کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جب اپنے عہدے کا حلف اُٹھا رہے تھے تو اُس وقت ان کی اہلیہ میلانیا ہاتھوں میں بائبل لیے کھڑی تھی۔

میلانیا ٹرمپ منتظر تھیں کہ حلف لیتے وقت ڈونلڈ ٹرمپ ایک ہاتھ بائبل پر رکھیں گے اور دوسرا فضا میں اُٹھائے رکھیں گے جو کہ روایت ہے۔

تاہم میلانیا منتظر ہی رہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ نے بائبل پر ہاتھ رکھے بغیر ہی حلف مکمل کرلیا۔

خیال رہے کہ امریکی قانون میں صدر کا بائبل پر ہاتھ رکھ کر حلف اُٹھانا لازمی نہیں مگر روایت یہی رہی ہے کہ ہر صدر بائبل پر ہی حلف اُٹھاتا ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دورِ صدارت کا حلف 20 جنوری 2017 کو اُٹھایا تھا اور اُس وقت بھی اپنا دایاں ہاتھ بائبل پر رکھا ہوا تھا۔

اس بار ایسا نہ کرنے کی وجہ تاحال نہ تو ٹرمپ اور نہ ہی ان کی جماعت ریپبلکن کی جانب سے بتائی گئی ہے۔

تاہم یہ کہا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر ٹرمپ حلف برداری کے اصولوں میں تبدیلی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں