ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں محسن نقوی کا وی آئی پی پرٹوکول

وفاقی وزیر داخلہ حلف برداری کے بعد دوسری تقریب کیپٹل ون ایرینا اور لنکن لبرٹی بال میں خصوصی عشائیہ میں بھی شریک ہوئے


محمد الیاس January 21, 2025

لاہور:

ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں وزیرداخلہ محسن نقوی کو وی آئی پی پرٹوکول دیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے بعد دوسری تقریب کیپٹل ون ایرینا میں بھی شرکت کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں خصوصی عشائیہ کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا عشائیہ میں پرتپاک خیرمقدم کیا گیا جہاں انہوں نے امریکی سینیٹرز، ممبرز کانگریس اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے سینیٹر ٹومی ٹیوبر ویل، ممبر کانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیر اعظم لز ٹراس، گورنر میسیپی فلپ برینٹ سے بھی ملاقاتیں کیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر امریکی سینیٹرز و ممبرز کانگریس کو مبارکباد دی اور امریکی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں