لاہور؛ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی میں نائیجیرین باشندے سمیت 2 ملزمان گرفتار

ملزم 16 سال سے پاکستان میں رہائش پذیر تھا، یہیں شادی کررکھی تھی، پس پردہ منشیات کا نیٹ ورک چلا رہا تھا


ویب ڈیسک January 21, 2025

لاہور:

پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے نائیجیرین باشندے سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

مصطفی آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری  کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اس دوران  ایک کارروائی میں نائیجیرین  باشندے سمیت 2  ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 1800 گرام آئس اور ایک کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق نائیجیرین باشندہ جیف عرصہ 16 سال سے پاکستان میں رہائش پذیر تھا اور اس نے پاکستان ہی میں شادی کررکھی تھی۔ ملزم پس پردہ منشیات کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔  

ملزم نے لاہور سمیت پنجاب کے تعلیمی اداروں، فارم ہاؤسز سمیت دیگر مقامات پر منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف   بھی کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور پبلک ریلیشن شپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں