پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے ڈانس چیلنج کا نہایت نٹ کھٹ انداز میں شرارتی جواب دیا ہے، جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
بھارتی رئیلٹی اسٹار اور اداکارہ راکھی ساونت نے ایک انٹرویو میں پاکستانی اداکاراؤں ہانیہ عامر، دیدار اور نرگس کو ڈانس مقابلے کی دعوت دی تھی۔
راکھی ساونت کے چیلنج کے جواب میں ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بہت پیارا اور نٹ کھٹ سا شرارتی جواب دیا ہے۔
ہانیہ عامر نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ریل پوسٹ کی ہے جس میں وہ راکھی ساونت کے اس چیلنج کی آواز پر ویڈیو بنا رہی ہیں۔
ہانیہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’’راکھی جی آپ ایک آئیکون ہیں‘‘۔
مداحوں کی جانب سے ہانیہ عامر کے اس شرارتی انداز کو خوب سراہا جارہا ہے اور کمنٹ سیکشن میں کئی دلچسپ تبصرے نظر آرہے ہیں۔