راکھی ساونت کے ڈانس چیلنج پر ہانیہ عامر کا شرارتی جواب، ویڈیو وائرل

راکھی ساونت نے پاکستانی اداکاراؤں ہانیہ عامر، دیدار اور نرگس کو ڈانس مقابلے کی دعوت دی تھی


ویب ڈیسک January 21, 2025

پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے ڈانس چیلنج کا نہایت نٹ کھٹ انداز میں شرارتی جواب دیا ہے، جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی رئیلٹی اسٹار اور اداکارہ راکھی ساونت نے ایک انٹرویو میں پاکستانی اداکاراؤں ہانیہ عامر، دیدار اور نرگس کو ڈانس مقابلے کی دعوت دی تھی۔

راکھی ساونت کے چیلنج کے جواب میں ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بہت پیارا اور نٹ کھٹ سا شرارتی جواب دیا ہے۔

ہانیہ عامر نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ریل پوسٹ کی ہے جس میں وہ راکھی ساونت کے اس چیلنج کی آواز پر ویڈیو بنا رہی ہیں۔

ہانیہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’’راکھی جی آپ ایک آئیکون ہیں‘‘۔

مداحوں کی جانب سے ہانیہ عامر کے اس شرارتی انداز کو خوب سراہا جارہا ہے اور کمنٹ سیکشن میں کئی دلچسپ تبصرے نظر آرہے ہیں۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں