نامور بھارتی ولن شوٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

ان کے انتقال سے فلم انڈسٹری میں گہرے دکھ کی لہر دوڑ گئی ہے


ویب ڈیسک January 21, 2025

تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وجیا رنگراجو، جو راج کمار کے نام سے بھی مشہور ہیں، چنئی کے ایک نجی اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ 

اطلاعات کے مطابق، حیدرآباد میں ایک فلم شوٹنگ کے دوران انہیں چوٹ آئی تھی، جس کے بعد انہیں چنئی منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم، وہ جانبر نہ ہو سکے۔

وجیا رنگراجو کے انتقال کی خبر پبلسٹی مینیجر سریش نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر تصدیق کی۔ اداکار کے آخری رسومات چنئی میں ادا کی جائیں گی اور مزید تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی۔

وجیا رنگراجو اپنے پیچھے دو بیٹیاں، دیکشتا اور پدمنی چھوڑ گئے ہیں۔ ان کے انتقال سے فلم انڈسٹری میں گہرے دکھ کی لہر دوڑ گئی ہے، اور مداح ان کی یادگار اداکاری کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔