امریکی ریاست کیلی فورنیا کی جیل سے 16 برس بعد ایک افغان طالبان کو قید سے رہائی مل گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان جنگجو خان محمد کو 2006 میں مشرقی افغانستان سے گرفتار کیا گیا تھا اور اگلے برس امریکا کے حوالے کیا گیا۔
امریکی عدالت نے 2008 میں دہشت گردی اور منشیات فروشی کے الزام میں 38 سالہ محد خان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی اور وہ کیلی فورنیا کی جیل میں سزا کاٹ رہے تھے۔
طالبان جنگجو محمد خان پر یہ الزام بھی تھا کہ انھوں نے افغان جنگ کے دوران میزائل حملوں میں کئی امریکی فوجیوں کو مارا تھا۔
عمر قید کی سزا کاٹنے والے طالبان قیدی کو دو امریکی قیدیوں کے بدلے رہائی مل گئی۔ محمد خان آج جلال آباد پہنچ گئے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔
محمد خان نے اپنی رہائی کو خوش قسمتی اور ناقابل یقین بتایا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ قید میں کسی بھی لمحے اپنے رب کی رحمت سے مایوس نہیں ہوئے تھے۔
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے محمد خان کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بدلے دو امریکیوں کو رہا کیا گیا ہے۔