لاہور:
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حماس کو مزاحمت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل مظالم کے دوران عالم اسلام کے حکمران اور 70لاکھ افواج خاموش رہیں۔
لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز سے جاری بیان کےمطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 471 دن کے غزہ معرکے کی شان دار کامیابی پر اللہ کا شکر بجا لاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حماس اور اہل غزہ کو تاریخی مزاحمت پر بھرپور خراج تحسین کرتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو امریکا اور مغرب کی حمایت جاری رہی اور بد قسمتی سے عالم اسلام کے حکمران اور 70لاکھ افواج خاموش رہیں تاہم حماس نے اس سب کے باوجود ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جدوجہد اور مزاحمت کا راستہ اختیار کرنے سے ہی ہم سرخرو ہو سکتے ہیں، جہاد اور مزاحمت میں ہی امت کی زندگی ہے۔