"تارک مہتا کا الٹا چشمہ" کے سابق اداکار گرچرن سنگھ کی مشکلات بڑھ گئیں

گرچرن سنگھ 2012 میں شو چھوڑنے کے بعد دوبارہ 2013 میں لوٹے تھے


ویب ڈیسک January 21, 2025

مشہور کامیڈی شو "تارک مہتا کا الٹا چشمہ" کے سابق اداکار گرچرن سنگھ، جو شو میں روشن سنگھ سودھی کے کردار کے لیے جانے جاتے ہیں، ان دنوں مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ 

حالیہ اطلاعات کے مطابق، شو کی ٹیم نے گرچرن سے رابطہ کیا لیکن انہیں کسی قسم کی مالی مدد فراہم نہیں کی۔

گرچرن سنگھ کے قریبی دوست بھکتی سونی نے ای ٹائمز کو بتایا کہ اگرچہ شو کی پبلک ریلیشن ٹیم نے ان سے بات کی، لیکن کسی نے یہ نہیں پوچھا کہ آیا انہیں مالی مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا "گرچرن سنگھ کو مالی مدد کی نہیں بلکہ کام کی ضرورت ہے، اور میں نے ان کے لیے ایک برانڈ ڈیل کا انتظام کر لیا ہے،"۔

بھکتی سونی کے مطابق، گرچرن سنگھ کو ایک برانڈ ڈیل ملی ہے جس سے انہیں 13 لاکھ روپے کی آمدنی ہوگی۔ یہ ڈیل نہ صرف ان کے قرض کی ادائیگی میں مددگار ہوگی بلکہ ان کے لیے ایک نئی امید بھی ہے۔ گرچرن جلد ہی اس شوٹ کے لیے ممبئی آئیں گے۔

گرچرن سنگھ پر تقریباً 1.5 کروڑ روپے کا قرض ہے۔ ان کے والد کی 55 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد ہے، لیکن کرایہ داروں کے نہ نکلنے کی وجہ سے جائیداد فروخت نہیں ہو پا رہی۔ بھکتی نے امید ظاہر کی کہ جائیداد کا مسئلہ حل ہونے پر قرض کی ادائیگی ممکن ہوگی۔

گرچرن سنگھ 2012 میں شو چھوڑنے کے بعد دوبارہ 2013 میں لوٹے تھے، لیکن 2020 میں مستقل طور پر شو سے الگ ہو گئے۔ ان کے مقبول کردار "روشن سنگھ سودھی" نے ناظرین کے دلوں میں خاص جگہ بنائی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں