یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان

اسٹورز کھلے ہیں صارفین کا رمضان پیکیج بھی زیر غور ہے، بندش نہیں ہوئی ابھی صرف کمیٹی قائم ہوئی ہے، ترجمان


ویب ڈیسک January 22, 2025

اسلام آباد:

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ ادارے کی بندش کے حوالے سے چلنے والی خبر حقیقت کے برعکس ہے، اسٹورز ابھی بند نہیں ہوئے وفاقی حکومت نے فیصلہ کرنے کے لئے ابھی صرف کمیٹی بنائی ہے۔

اپنے بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ کمیٹی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز، ملازمین، رمضان ریلیف پیکیج اور اثاثہ جات کے متعلق تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گی، رپورٹ کو منظوری کے لیے وزیراعظم پاکستان کے سامنے پیش کیا جائے گا اس کے بعد اس کا فیصلہ ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے تمام اسٹورز کھلے ہیں اور صارفین کو معیاری اشیائے خوردونوش رعایتی نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں، رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت سبسڈائزڈ اشیاء کی فراہمی بھی زیر غور ہے جو بہت جلد منظور ہو جائے گی عوام بغیر کسی دقت کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر معیاری خریداری کے لیے تشریف لائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں