’بھارتی بورڈ نے اسٹار کھلاڑی کا کیریئر ختم کر دیا‘

لیگ اسپنر کا کیریئر بی سی سی آئی اور ٹیم انتظامیہ نے بغیر کسی ظاہری وجہ کے ختم کر دیا ہے، آکاش چوپڑا


ویب ڈیسک January 22, 2025

سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر اور تجزیہ نگار آکاش چوپڑا نے لیگ اسپنر یوزویندر چہل کے کیریئر کے حوالے سے سوال اٹھا دیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے آکاش چوپڑا کا کہنا تھا کہ لیگ اسپنر کا کیریئر بی سی سی آئی اور ٹیم انتظامیہ نے بغیر کسی ظاہری وجہ کے ختم کر دیا ہے۔ دو برس قبل ڈراپ ہونے سے پہلے چہل کے اعداد و شمار متاثر کن تھے۔

انہوں نے کہا کہ یوزویندر چہل کی فائل بند ہوچکی ہے اور انہوں نے نہ جانے ایسا کیوں کیا ہے۔

واضح رہے یوزویندر چہل گزشتہ دنوں اپنی اہلیہ دھناشری ورما سے علیحدگی کی رپورٹس کی وجہ سے خبروں میں تھے اور انہوں نے وجے ہزارے ٹرافی 2024/25 میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں