مدیحہ امام نے دبئی میں شادی سے قبل شوہر کا امتحان کیسے لیا؟

ہم دبئی اور شارجہ گھومے اور ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھا، اداکارہ


ویب ڈیسک January 22, 2025

پاکستانی اداکارہ اور سابق وی جے مدیحہ امام نے حالیہ انٹرویو میں اپنی محبت کی منفرد کہانی بیان کی۔ 

مدیحہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے شوہر، بھارتی کاروباری شخصیت موجی بسر، کو دبئی میں سفر کے دوران پرکھا تھا تاکہ ان کے بارے میں مکمل اطمینان حاصل کرسکیں۔

مدیحہ نے بتایا، "میں نے اپنی والدہ کو کہا کہ میں اس شخص سے ملنا چاہتی ہوں جس سے میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔ میں نے یہ بھی کہا کہ میں اسے جانچنے کے لیے دبئی میں وقت گزارنا چاہتی ہوں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ سفر کے دوران کسی شخص کی عادات، رویے اور دوسروں کے ساتھ برتاؤ کو بہتر طور پر سمجھا جا سکتا ہے۔ "جب آپ کسی کے ساتھ سفر کرتے ہیں تو بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ ہم دبئی اور شارجہ گھومے اور ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھا۔"

مدیحہ اور موجی بسر نے مئی 2023 میں دبئی میں شادی کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا رشتہ طویل فاصلے کی وجہ سے مشکل ہے لیکن وہ محبت اور سمجھداری سے اسے کامیاب بنائے ہوئے ہیں۔

مدیحہ امام نے اپنے کیریئر کا آغاز وی جے کے طور پر کیا اور بعد میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ ان کے مشہور ڈراموں میں "مجھے وداع کر"، "دشمن جان"، "زخم"، اور 2017 کی بالی ووڈ فلم "ڈیئر مایا" شامل ہیں۔ مدیحہ نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل "آئینہ" سے ڈائریکشن میں بھی قدم رکھا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں