سیکورٹی پیپرز لمیٹڈ کا نئے کرنسی نوٹوں کی تیاری میں تاخیر کا انکشاف

موجودہ مشینیں 2004 میں نصب کی گئی تھیں اور اب ان میں جدید ٹیکنالوجی کے مطابق تبدیلیاں ناگزیر ہو چکی ہیں


اسٹاف رپورٹر January 22, 2025

سیکورٹی پیپرز لمیٹڈ نے نئے کرنسی نوٹوں کی تیاری میں تعطلی کا سامنا کرتے ہوئے کرنسی نوٹوں کی تیاری کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔

 کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط میں اس تاخیر کی وجوہات اور حل کے بارے میں تفصیلات فراہم کی ہیں۔

کمپنی کی جانب سے بھیجے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق نئے کرنسی نوٹوں کی تیاری کے لیے مشینوں کو اپ گریڈ کرنا ضروری ہے۔ اس مقصد کے تحت پلانٹ کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ بنایا گیا ہے جو 18 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی پیپرز لمیٹڈ کی موجودہ مشینیں 2004 میں نصب کی گئی تھیں اور اب ان میں جدید ٹیکنالوجی کے مطابق تبدیلیاں ناگزیر ہو چکی ہیں۔ کمپنی کے مطابق اپ گریڈیشن کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ضروریات کو بہتر طور پر پورا کیا جا سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں