بھارت کے نوجوان بلے باز ابھیشیک شرما نے 20 گیندوں پر نصف سنچری بناکر یووراج کا 12 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا۔
ایڈن گارڈن میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوینٹی میچ میں ابھیشیک شرما نے اپنے محسن اور معروف بلے باز یووراج سنگھ کا ریکارڈبرابر کیا۔
انہوں نے 20 گیندوں پر جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 50 رنز اسکور کیے اور بھارت کے تیز ترین نصف سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔
بھارت نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو انگلش بولر جوفرا آرچر نے پہلے ہی اوور میں سوریا کمار یادو کو پویلین کی راہ دکھائی اور اگلی گیند پر ابھیشیک شرما کو ایل بی ڈبلیو کیا تاہم وہ بچ گئے۔
اس کے بعد ابھیشیک نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 34 گیندوں پر 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے 8 چھکے اور 5 چوکے بھی لگائے۔
ابھیشیک کی انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 میں یہ دوسری ففٹی ہے۔
اس سے قبل تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ یوراج سنگھ کے پاس تھا اور انہوں نے 2007 میں ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران انگلینڈ کے ہی خلاف ہوم گراؤنڈ پر 50 بنائی تھی۔
ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 133 رنز کا ہدف دیا جس کو انڈیا کی ٹیم نے 47 گیندوں پہلے 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔