نیوکراچی بنگالی پاڑہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات ک مطابق گبول ٹاؤن کے علاقے نیو کراچی شفیق موڑ بنگالی پاڑہ ندی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ جبران ولد رفیق کے نام سے کی گئی۔ فائرنگ کا واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔