اسلام آباد:
اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے ماتحت ادارے کامسٹیک (اسٹینڈنگ کمیٹی آن سائینٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل کارپوریشن) نے فلسطینی طلبہ کو مختص 5 ہزار اسکالر شپس میں مزید اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔
اس بات کا اعلان کامسٹیک کے تحت اسلامی ممالک کے سائنسدانوں اور ماہرین تعلیم کے بدھ کو اسلام آباد میں شروع ہونے والے سالانہ اجلاس میں کیا۔
کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسیلینس ( سی سی او ای) کے عنوان سے شروع ہونے والے اس دو روزہ اجلاس کی افتتاحی تقریب کی صدارت کامسٹیک کے کوآرڈینیٹرجنرل ڈاکٹر اقبال چوہدری نے کی۔
اجلاس میں 13 اسلامی ممالک کے 39 مندوبین کے علاوہ چین اور روس سے مندوبین بھی شریک ہیں۔
اجلاس میں فلسطین، صومالیہ، عمان، ایران ، ملائیشیا، روس اور دیگر ممالک سے ماہرین شریک ہیں افتتاحی تقریب سے ڈاکٹر اقبال چوہدری کے علاوہ انسٹیٹیوٹ آف ڈرگ ڈسکوری ٹیکنالوجی Ningbo یونیورسٹی چین کی چیف سائنسٹیسٹ Dr Liu Xinmin ، پاسٹک کے ڈائریکٹر جنرل اکرام شیخ، چیئرپرسن پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی چیئرپرسن ضیا بتول نے بھی خطاب کیا۔