قتل کی واردات میں مطلوب اشتہاری مجرم مسقط سے گرفتار

مجرم منصف نے 2023ء میں شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا


سید مشرف شاہ January 23, 2025

لاہور:

پنجاب پولیس اسپیشل آپریشن سیل نے قتل کی واردات میں مطلوب اشتہاری مجرم کو بیرون ملک سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری منصف علی گوجرانوالہ پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا، مجرم منصف نے 2023ء میں شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

مجرم قتل کی واردات کے بعد مسقط فرار ہوا تاہم پنجاب پولیس نے مسلسل فالو اَپ جاری رکھا۔ رواں سال کے 22 دنوں میں پانچواں مفرور اشتہاری بیرون ملک سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا گیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اشتہاری کی گرفتاری پر آر پی او گوجرانوالہ و پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے اسپیشل آپریشن سیل کو مزید اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن تیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ انٹرپول اور ایف آئی اے کے ساتھ تعاون سے سنگین جرائم میں ملوث مزید اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرکے واپس لایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں