روہت پاکستان آئیں گے یا نہیں! صورتحال غیر یقینی کا شکار

کیپٹنز میٹ 16 یا 17 فروری کو کراچی میں ہونے کا امکان ہے


ویب ڈیسک January 23, 2025

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں کیپٹنز میٹ ایونٹ میں شرکت کیلئے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی پاکستان آمد سے متعلق صورتحال غیر واضح ہے۔


میگا ایونٹ کیلئے کیپٹنز میٹ میں شریک 8 ملکوں کے تمام کپتان 16 یا 17 فروری کو کراچی میں یکجا ہونا ہے تاہم آئی سی سی آفیشلز نے کپتانوں کی میٹنگ کیلئے روہت شرما کی پاکستان آمد پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) سے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: "جرسی لوگو پر اعتراض، کیپٹنز میٹ میں عدم شرکت؛ بھارت کو جواب ضرور ملے گا"

بھارتی بورڈ کے نو منتخب سیکریٹری دیوجیت سائیکیا کا کہنا ہے کہ روہت شرما کے پاکستان سفر کامعاملہ ابھی زیربحث نہیں، یہ ابھی تک ہمارا ایجنڈا نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: جرسی تنازع کے بعد بھارت کا نیا واویلا، روہت پاکستان نہیں جائیں گے

انہوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ کو حکومتی اجازت ملنے کے بعد ہی روہت شرما کی پاکستان جانے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ ہوسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں