2016میں آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلے،بعد میں پھر پھنسا دیا گیا، مریم نواز

پنجاب مریم نواز کی بلوچستان ریزیڈنشل کالج لورا لائی کے 50 رکنی طلبہ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو


ویب ڈیسک January 23, 2025

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ مانگ کر قومیں ترقی نہیں کرتیں، 2016میں آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلے،بعد میں پھر پھنسا دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بلوچستان ریزیڈنشل کالج لورا لائی کے 50 رکنی طلبہ کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر مریم نواز کی طرف سے بلوچستان کے طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ کا تحفہ دیا گیا۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے بلوچستان کے طلبہ کی درخواست پر سیروسیاحت کے لئے جیب خرچ دینے کی ہدایت کی اور ڈبل ڈیکر بس پر لاہور کی سیر کرانے اور بہترین ہوٹل میں لنچ کا اہتمام کرانے کا کہا۔

بلوچستان کے طلبہ نے پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم  کے اقدامات کی تعریف کی اور پنجاب میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جب کہ وزیراعلی نے بلوچستان کے طلبہ سے ملاقات کے لئے مصروفیات ترک کردیں۔

مریم نواز نے کہا کہ بہت جلد بلوچستان آکر طلبہ کو ہونہار اسکالرشپ دینا چاہتی ہوں، بس چلے تو پنجاب سے زیادہ اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ بلوچستان کے طلبہ کو دوں، کافی عرصے سے بلوچستان کے طلبہ کے بارے میں سوچ رہی تھی،  بلوچستان کے طلبہ کو ای بائیک دینے کا بھی جائز ہ لیا جائے گا، جہاں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت رہی ترقی وہاں پر ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے 3 مرتبہ وزارت عظمی کے دور میں بلوچستان اوپر گیا،  نواز شریف نے بلوچستان پر ہر مرتبہ بھرپورتوجہ دی، شاید پنجاب سے بھی زیادہ بلوچستان توجہ کا مرکز رہا،  ہر پاکستانی کی طرح میرے دل میں بھی بلوچستان کے لئے بہت محبت ہے،  نواب احمد جوگیزئی نے خون سے پاکستان زندہ باد کا نعرے والا رومال ساتھ دفن کرنے کی وصیت کی، بلوچستان پاکستان کے لئے جانیں دینے والے شہداء کی سرزمین ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کے لئے دل تڑپتا ہے،  بلوچستان کے بچے کسی سے کم نہیں، موافق حالات ملیں تو سب سے آگے بڑھیں گے،  جتنا پنجاب کے بچوں کے بارے میں سوچتی ہوں،اتنی ہی فکر بلوچستان اور دیگر صوبے کے بچوں کے لئے بھی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دہشت گردوں کا بلوچستان میں فعال ہونا افسوسناک اور تکلیف دہ ہے، 
سچائی کو عقل ودانش اور شعور کی کسوٹی پر پرکھنا چاہیے،  دہشت گردخود باہر رہتے ہیں، بچے بھی باہر رکھتے ہیں اور دوسروں کے بچوں کوورغلا کر مرواتے ہیں،  ہم پنجابی اور بلوچی بعد میں ہیں پہلے پاکستانی ہیں،  پنجاب میں 3لاکھ سے کم آمدن والے 30ہزار بچوں کو ہونہار سکالر شپ دے رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ سرکاری ہی نہیں اچھی پرائیویٹ یونیورسٹی کے طلبہ کو پہلی مرتبہ اسکالر شپ مل رہا ہے،  30 ہزار میں سے ایک بھی سکالر شپ سفارش پر نہیں دیا،  18ہزار طالبات نے ہونہار اسکالرشپ حاصل کیا، اسکالر شپ دیتے ہوئے کسی سے نہیں پوچھا گیا کہ تعلق کس جماعت سے ہے،  سکالرشپ حاصل کرنے والے اگلے 4سال مفت تعلیم حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں بیٹھ کر سکالر شپ نہیں دئیے،9 ڈویژن میں جا کر بچوں کو سکالرشپ دئیے، ہونہار اسکالرشپ کی تقریب میں جواپنائیت اور محبت طلبہ کی طرف سے ملی،خواب سا لگتا ہے، طلبہ کی طرف سے ملنے والی محبت اور پیار کو مخالفین نے ڈرامہ قرار دیا، ہونہار اسکالر شپ میں انڈرگریجوایٹ پروگرامز کے سکینڈ ائیر اور تھرڈ ائیر کے طلبہ کو بھی شامل کیا جارہاہے،  ڈیجیٹل دور میں لیپ ٹاپ کے بغیر پڑھائی ممکن نہیں، منصب عوام کی امانت ہے،اللہ اور عوام کے سامنے خود جوابدہ سمجھتی ہوں۔

وزیر اعلٰی پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں لائیوسٹاک کارڈ،گرین ٹریکٹر،کسان کارڈ،انٹرن شپ اور دیگراقدامات سے زراعت کو فروغ دے رہے ہیں، فری میڈیسن،ڈائلیسزکارڈ اور صحت کی دوسری سہولتوں سے بلوچستان کے لوگ مستفید ہوتے ہیں، مانگ کر قومیں ترقی نہیں کرتیں،2016میں آئی ایم اایف کے چنگل سے نکلے،بعد میں پھر پھنسا دیا گیا، اپنے وسائل اور انسانی ترقی کو ذریعہ بنا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں،  پنجاب اور بلوچستان کو آبادی کے لحاظ سے فنڈز ملتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے،ہمارے اتنے وسائل نہیں لیکن ریونیو بڑھا کر عوام پر خرچ کرتے ہیں،  سڑکیں اور پل ہی نہیں بنا رہے بلکہ لوگوں کی حالت بدلنے پر توجہ دے رہے ہیں، ہرکسی کو ترقی کا ثمر ملنا چاہیے،  پاکستان کے پہلے سرکاری نواز شریف کینسر ہسپتال بلوچستان اور دیگر صوبوں کے لوگ بھی علاج کرا سکیں گے،  چین سے کینسر کے علاج کے لئے لیکویڈ نائٹروجن کرائیو سرجری مشین لارہے ہیں،  سرگودھا میں پہلا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بننے سے کے پی کے کے لوگ بھی مستفید ہو سکیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام سے پنجاب ہی نہیں دیگر صوبوں کے بچے بھی مستفید ہورہے ہیں، بلوچستان کے شہری نے دوماہ کی فری میڈیسن ملنے پر شکریہ ادا کیا، ائیر ایمبولینس سروس سے پنجاب ہی نہیں دوسروں صوبوں کو خدمات مہیا کررہے ہیں، پنجاب میں پہلی مرتبہ غذائی قلت کے شکار طلبہ کے لئے فری میل پروگرام شروع کیا تو داخلے بڑھ گئے، زیرو آؤٹ آف سکول بچوں کا ہدف جلد حاصل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بورڈ کے ٹاپر طلبہ کے لئے میڈل اور کیش ایوارڈ شروع کئے، 10ہزار طلبہ کو ای بائیک دے چکے ہیں مزید 1لاکھ طلبہ کو ای بائیک دیں گے، پنجاب میں پہلی آرٹی فیشل انٹیلی جنس یونیورسٹی کی تعمیر جلد شروع ہورہی ہے، سعودی عرب سے لائیو سٹاک ایکسپورٹ پر بات چیت چل رہی ہے، زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن سے کاشتکار پر ڈیزل اور بجلی کے بل کا بوجھ کم ہو گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ جانوروں کے لئے ونڈا وغیرہ خریداگیا ہے، اسموگ کے خاتمے کے ہنگامی اقدامات کئے،پنجاب اب ڈیزل پٹرول سے گرین انرجی پر جارہا ہے، پہلے شریمپ فارمنگ پروگرام سے 130ٹن شریمپ ایکسپورٹ کی جائے گی، پنجاب کو زیر پلاسٹک پر لے کر جارہے ہیں، آسان کاروبار کارڈ اور فنانس اسکیموں سے 10لاکھ سے 3 کروڑ بلاسود قرضہ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آسان کاروبار فنانس کے لئے 16ہزاراور آسان کاروبار کارڈ کے لئے 18درخواستیں آ چکی ہیں،  پنجاب کو صنعت کاری کی طرف لے کر جارہے ہیں، ستھرا پنجاب پروگرام سے ایک لاکھ لوگوں کو روزگار ملا اور اربوں روپے کی انڈسٹری شروع ہوئی، پنجاب کے تمام اضلاع چند ماہ میں سیف سٹی بن جائیں گے، کبھی سفارش پر تعیناتی کی نہ میرٹ کی خلاف ورزی پسند ہے، پنجاب کے تمام بڑے شہروں کی ماسٹرپلاننگ کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹوارزم کے لئے خصوصی طورپر کوریڈور ڈویلپ کررہے ہیں، 27الیکٹرک بسیں آ چکی ہیں،500مزید بسیں آئیں گی، ایک سال میں ایک لاکھ اور 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف حاصل کریں گے،لوگوں کو 3 مرلے کے پلاٹ مفت دینے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، ہمت کارڈ اور مینارٹی کارڈ کے ذریعے نادارافرارد کی مالی معاونت کی جارہی ہے، ورچوئل پولیس سٹیشن پرکال کرکے خواتین بچے ہیلپ لے سکتے ہیں، پنجاب میں  700سڑکوں کی تعمیرومرمت ہورہی ہے، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے بعد سرگودھا میں بھی میٹروبس سروس شروع کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ جب واپس جائیں تو میرٹ پر کام کریں،کام محنت اور دلجمعی سے ہوتے ہیں پیسوں سے نہیں، حکمران عوام کے دکھ تکلیف کو سمجھے گا تو صوبہ آگے بڑھے گا، ہسپتالوں،سکولوں اور گلی محلوں میں جائے بغیر عوامی حالات کا علم نہیں ہوتا۔ پاپولیشن کے حساب سے ہر صوبے کو فنڈز ملتے ہیں، گڈ گورننس،محنت اور کمٹ منٹ کا نام ہے، پچھلے دور میں صوبہ رل گیا،4سال سے پیسہ پتہ نہیں کہا جاتا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ پابندی وقت پر کاربند ہوں،دوسروں کو انتظار کرانا بالکل پسند نہیں،  وزارت اعلی عہدہ نہیں،خدمت گزاری کا نام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں