رانجی ٹرافی: روہت شرما کے ساتھ دیگر اسٹار بلے باز بھی بری طرح ناکام

اوپنر یشسوی جیسوال 4 رنز، اجنکیا رہانے 12، شریاس ایر 11 اور شیوم ڈوبے 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے


ویب ڈیسک January 23, 2025

ایک دہائی کے بعد ڈومیسٹک سرکٹ میں کھیلنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کے علاوہ دیگر اسٹار بلے باز بھی خاطر خواہ کامیابی دکھانے میں ناکام رہے۔

آسٹریلیا میں خراب پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد روہت شرما رانجی ٹرافی میں بھی تین رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

لیکن دومیسٹک سرکٹ میں واپسی کے بعد صرف روہت شرما ہی فیل نہیں ہوئے۔

ان کے علاوہ اوپنر یشسوی جیسوال 4 رنز، اجنکیا رہانے 12، شریاس ایر 11 اور شیوم ڈوبے 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں