بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر حملے کے بعد ان کی حفاظت کے لیے ممبئی پولیس نے ان کی باندرہ میں واقع رہائش گاہ کے باہر دو کانسٹیبل تعینات کر دیے ہیں۔
پولیس کے مطابق سیف علی خان اور کرینہ کی باندرہ ویسٹ میں واقع رہائش گاہ، ست گرو شرن بلڈنگ، پر عارضی طور پر تحفظ کے لیے پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے علاقے میں سی سی ٹی وی کیمرے اور ونڈو گرلز بھی نصب کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ 16 جنوری کو باندرہ میں سیف علی خان کے گھر پر چوری کی کوشش کے دوران ملزم نے ان پر چاقو کے ساتھ چھ بار حملہ کیا تھا۔
حملے کے بعد سیف علی خان کو فوری طور پر ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی کامیاب سرجری ہوئی۔ 5 دن اسپتال میں گزارنے کے بعد وہ اب گھر واپس آ چکے ہیں۔