کراچی؛ ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے بعد موسم پھر تبدیل، سردی کب تک رہے گی؟

محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت گرنے اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے


ویب ڈیسک January 24, 2025

کراچی:

شہر قائد میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے بعد موسم پھر بدل گیا جب کہ  درجہ حرارت  کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر پیش گوئی کی ہے۔
 

مغربی سسٹم کے اثرات کے تحت کراچی کا موسم ایک بار پھر بدل رہا ہے اور یخ بستہ ہوائیں چلنے کے سبب شہر کے درجہ حرارت میں دوبارہ کمی ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 3.6 ڈگری کمی سے 10.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

کراچی میں آئندہ چندروز تک برقرار رہنے والے سرد موسم کے دوران پارہ سنگل ڈیجیٹ تک گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ جمعہ 24 جنوری سے کراچی میں شمال مشرقی سمت کی سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کے سبب درجہ حرارت گرنے اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں