ٹریفک افسر کی ایمانداری؛ عمرہ ادائیگی کی گمشدہ رقم بزرگ شہری کو واپس مل گئی

شہری کی جانب سے ٹریفک پولیس افسر سے اظہار تشکر، افسران کی جانب سے تعریفی اسناد کا اعلان


ویب ڈیسک January 24, 2025

کراچی:

ٹریفک پولیس افسر کی ایمانداری سے عمرہ ادائیگی کے لیے جمع رقم  گم ہونے کے بعد بزرگ شہری کو واپس مل گئی۔

ٹریفک پولیس ساؤتھ کے سب انسپکٹر رانا محمد لطیف اور ڈرائیور کانسٹیبل میر زمان کو ڈیفنس خیابان اتحاد کی جانب گزری بخاری لائٹ سگنل پر دوران پیٹرولنگ ایک ہینڈ بیگ ملا جس پر محمد یوسف نام اور موبائل فون لکھا ہوا تھا ۔

ٹریفک پولیس افسر نے ملنے والا بیگ کھول کر چیک کیا تو اس میں سے 5 لاکھ 15 ہزار روپے نقد اور 2 پاسپورٹ موجود تھے، جس پر انہوں نے رابطہ کیا تو یوسف نامی شہری سے بات کی اور انہیں مذکورہ مقام پر بلوا کر ملنے والا بیگ ان کے حوالے کر دیا۔

شہری کا کہنا تھا کہ وہ ٹریول ایجنٹ کے پاس عمرے کی ادائیگی کے لیے رقم جمع کرانے جا رہا تھا کہ اس دوران بیگ گر گیا۔

بزرگ شہری نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک پولیس افسر کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے ان کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے پولیس افسر رانا لطیف اور کانسٹیبل میر زمان کو ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے پر تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں