آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2024؛ پاکستان کے تین کھلاڑی شامل

بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور بنگلادیش کے بڑے نام غائب


ویب ڈیسک January 24, 2025

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کردیا۔


قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے، جن میں نوجوان اوپنر صائم ایوب، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارچ رؤف شامل ہیں۔

آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر کی ٹیم کیلئے سری لنکا کے 4 کھلاڑی نامزد ہوئے ہیں، ٹیم کا چیرتھ اسالنکا کو کپتان بنایا گیا ہے جبکہ کوشل مینڈس وکٹ کیپر، مڈل آرڈر میں سری لنکن بلےباز پاتھم نسانکا اور اسپنر ونندو ہسرنگا بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کب ہوگا؟

انکے علاوہ افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، عظمت عمرزئی، اے ایم غضنفر بھی پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔

بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور بنگلادیش سمیت کئی بڑی ٹیموں کے کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
ICC Men's ODI Team of the Year 2024

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں