وکی کوشل نے "چھاوا" کے لیے 105 کلو وزن بڑھایا، مداح حیران

ٹریلر لانچ سے قبل وکی کوشل کے روڈ شو نے شائقین کی زبردست توجہ حاصل کی


ویب ڈیسک January 24, 2025

وکی کوشل، راشمیکا مندنا، پروڈیوسر دنیش وجن اور ڈائریکٹر لکشمن اؤتیکر نے ممبئی کے پلازا تھیٹر میں فلم چھاوا کے ٹریلر کی شاندار تقریب میں رونمائی کی۔ ٹریلر لانچ سے قبل وکی کوشل کے روڈ شو نے شائقین کی زبردست توجہ حاصل کی، جہاں مداحوں کا جوش و خروش عروج پر تھا۔

تقریب کے دوران وکی کوشل نے فلم کے لیے اپنی تیاریوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اس کردار کے لیے اپنے وزن میں 25 کلو اضافہ کیا۔ 

ان کا کہنا تھا، "میرا وزن 80 کلو سے بڑھا کر 105 کلو کیا گیا۔ مجھے گھڑ سواری اور تلوار بازی سیکھنے میں چھ ماہ لگے۔ فلم کی تیاریوں کے دوران جو جی اور پرویز سر نے میرا بہت ساتھ دیا۔"

وکی نے مزید کہا، "فلم کی شوٹنگ کا بڑا حصہ وائی میں کیا گیا، جہاں شدید گرمی میں 2000 ایکسٹراز اور 500 اسٹنٹ مین شامل تھے۔ یہ رمضان کا مہینہ تھا، اور ان اسٹنٹ مین نے روزے کے دوران کام کیا تاکہ چھترپتی سمبھاجی مہاراج کی عظمت کو اجاگر کیا جا سکے۔ یہ دیکھ کر دل کو سکون ملتا تھا۔"

انہوں نے کہا، "میں نے اس کردار کے لیے اپنی پوری جان لگا دی۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنی استطاعت سے بڑھ کر اس فلم کو دیا۔"

چھاوا 14 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں