ماہرین کی جانب سے جاری ہونے والے نئے ڈیٹا میں ایسے کمزور اور عام استعمال پاسورڈز کا انکشاف کیا گیا ہے جن کو باآسانی ہیک کیا جا سکتا ہے۔
فوربز کے مطابق اینی آئی پی نامی سافٹ ویئر کمپنی کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ دنیا بھر میں ’password‘ استعمال ہونے والا سب سے عام پاسورڈ ہے۔
محققین کے مطابق امریکا میں ’password‘ تیسرا سب سے عام جبکہ آسٹریلیا اور برطانیہ میں یہ پاسورڈ سرِ فہرست پایا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس پاسورڈ کے بعد سب سے عام پاسورڈ ’qwerty123‘ ،’ qwerty1‘ اور ’123456‘ پائے گئے۔ آخر الذکر پاسورڈ آسانی کے ساتھ یاد رکھنے کی وجہ سے زیادہ عام پایا گیا۔
تحقیق کے لیے ماہرین نے نورڈ پاس تحقیق کے نتائج اور ڈیٹا کا استعمال کیا اور ہیکنگ کرتے وقت مخصوص پاسورڈ کے استعمال کا جائزہ کیا۔
محققین نے بتایا کہ دنیا بھر میں 50 فی صد کے قریب پاسورڈ حروف اور ہندسوں کے سادہ طرز پر مشتمل ہوتے ہیں۔
نورڈ پاس کی دنیا بھر میں 200 کمزور پاسورڈ کی فہرست کے مطابق ’123456‘ 30 لاکھ سے زائد بار استعمال یا گیا تھا۔