آئین کی پاسداری کرنا ملک کے ہر ادارے کی ذمہ داری ہے، شرجیل میمن

پیپلز پارٹی آئین کا تحفظ کرے گی، وزیر اطلاعات سندھ


اسٹاف رپورٹر January 25, 2025

کراچی:

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملک کے ہر ادارے کی ذمہ داری ہے وہ پارلیمنٹ کے منظور شدہ آئین کی پاسداری کرے۔

ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ آئین بنانا اور قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے، آئین  پاکستان کے مطابق پارلیمنٹ سب سے سپریم ادارہ ہے۔

 شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئین کا تحفظ کرے گی، پیپلز پارٹی پاکستان میں آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے اپنے پہلے دور حکومت میں پارلیمنٹ کو مضبوط و مستحکم کیا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صدر آصف علی زرداری نے اپنے صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کئے۔

شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ اور جمہوریت کو مستحکم کیا، جمہوریت کے استحکام اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لئے جدوجہد پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں