جسٹس شمس کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس کا معاملہ، اٹارنی جنرل کا ردعمل سامنے آگیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا گیا، میڈیا رپورٹس میں دعویٰ


ویب ڈیسک January 25, 2025

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شمس مرزا  کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیے جانےکی گردش کرنے والی خبروں پر اٹارنی جنرل نے ردعمل دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔

ریفرنس وفاقی حکومت کے وکیل اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شیراز ذکا نے دائر کیا جس میں کہا گیا نجی کمپنی کی جانب سے وزارت پٹرولیم کے خلاف دائر کیس گزشتہ 7 سال سے جسٹس شمس محمود مرزا کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا کہ جسٹس شمس محمود مرزا نے 7 سال سے حکو مت کے خلاف حکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔

اس میں کہا گیا کہ مذکورہ کیس 40.1 کروڑ روپے کی پٹرولیم لیوی سے متعلق ہے ، ایف آئی اے میں جاری انکوائری کے مطابق، حکومت پاکستان کو 40.1 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔

اٹارنی جنرل نے ان خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے جج شمس مرزا کیخلاف کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا، وفاقی حکومت کا ایسا کوئی ریفرنس دائر کرنے ارادہ نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں