بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے ٹیچر بن کر طالب علموں کو سرپرائز دے کر حیران کردیا۔
عاطف اسلم نے یونیورسٹی میں اپنے فینز اور مداحوں کو سرپرائز دینے سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ سرپرائز دینے جارہے ہیں۔
اس ویڈیو میں کلاس میں موجود ایک استاد نے طالب علموں کو عاطف کا نام لیے بغیر بتایا کہ آپ کے لیے ایک نئے ٹیچر رکھے ہیں، سب اچھے بچے بن کر بیٹھیں پھر ہم اُن کو بلاتے ہیں۔
اسی کے ساتھ عاطف اسلم گٹار بجاتے اور گانا گاتے ہوئے کلاس میں داخل ہوئے تو طالب علم انہیں دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے اور انہوں نے تالیاں بھی بجائیں۔
اس موقع پر کلاس میں بیٹھے ایک لڑکے نے اپنی والدہ کو واٹس ایپ پر وائس نوٹ کر کے عاطف اسلم کی کلاس میں سرپرائز انٹری کی اطلاع بھی دی۔
آخر میں کلاس میں بیٹھی ایک لڑکی نے گٹار بجایا جس کے ساتھ عاطف اسلم نے ٹیبل پر بیٹھ کر گانا گایا اور پھر طالبہ کی تعریف بھی کی۔