بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور مسلمان فلمساز انتقال کرگئے

فلم ساز انڈسٹری میں اپنی مزاحیہ فلموں کے حوالے سے جانے جاتے تھے


ویب ڈیسک January 26, 2025

بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف فلم ساز شفیع 56 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

فلم ساز ملیالم فلم انڈسٹری میں اپنی مزاحیہ فلموں کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔ ان کا اصل نام ایم ایچ رشید تھا اور وہ معروف اسکرین رائٹر اور ڈائریکٹر رفیع کے چھوٹے بھائی تھے۔

فلمساز شفیع کو 16 جنوری کو فالج کا دورہ پڑنے کے بعد کوچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ کئی دن تک انتہائی نگہداشت میں زیرِ علاج رہنے کے بعد 25 جنوری کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

فلم ساز شفیع اور رفیع مرحوم فلمساز صدیقی کے بھتیجے تھے۔ شفیع نے 90 کی دہائی میں صدیقی کے ساتھ کئی فلموں میں بطور معاون کام کیا۔ بعد ازاں 2001 میں جیارام کی فلم ’’ون مین شو‘‘ سے بطور ہدایت کار کیریئر کا آغاز کیا۔

شفیع کی مشہور فلموں میں ’’کلیانارامن‘‘، ’’پولیوال کلیانم‘‘ اور مموٹی کی فلم ’’تھومنوم مکالم‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں