ٹرمپ کو تیسری بار صدر بنانے کے لیے آئینی ترمیم کی کوششیں شروع 

امریکا میں صدر کو تیسری بار منتخب کرنے کی قرارداد پیش کردی گئی۔


ویب ڈیسک January 26, 2025

حال ہی میں دوسری مدت صدارت کے لیے عہدہ سنبھالنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی تیسری مدت کے لیے آئینی ترمیم کے لیے کوششیں شروع کردی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ری پبلکنز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تیسری مدت کے لیے آئینی ترمیم کے لیے کوششیں شروع کردیں اور اس سلسلے میں امریکا میں صدر کو تیسری بار منتخب کرنے کی قرارداد پیش کردی گئی۔

رپورٹس کے مطابق امریکا میں کوئی بھی صدر 2 بار سے زیادہ اپنے عہدے پر نہیں رہ سکتا اور 2 بار صدر رہنے والے کو اگلا الیکشن لڑنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔

تاہم اب قانون میں ترمیم کی تیاری کی جارہی ہے تاکہ موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تیسری بار بھی صدر منتخب کرنے کی راہ ہموار کی جاسکے۔

ایوان میں ترمیم کی قرارداد کانگریس مین اینڈی اوگلیس نے پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے خود کو انقلابی شخصیت ثابت کیا ہے اور وہ امریکا کو عظیم بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 21 جنوری کو دسری بار اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر ہیں۔ اس سے قبل وہ امریکا کے 45 ویں صدر بھی رہ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں