کپٹیو پاور پلانٹس کیلیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اطلاق یکم فروری سے ہوگا،گھریلو صارفین، کمرشل، سی این جی، سیمنٹ سیکٹر،فرٹیلائزر اور پاور سیکٹر کیلیے موجودہ نرخ برقرار


ویب ڈیسک January 26, 2025

اسلام آ باد:

حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس مہنگی کردی، جبکہ گھریلو صارفین، سیمنٹ اور کھاد سیکٹر کے لیے گیس کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس 500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی ہے جس کے بعد سی پی پی کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو کے نرخ 3 ہزار سے بڑھ کر 3500 روپے ہوگئے ہیں۔

گھریلو صارفین، روٹی تنور صارفین، کمرشل، سی این جی،  سیمنٹ سیکٹر، فرٹیلائزر اور پاور سیکٹر کے لیے گیس کے موجودہ نرخ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس کے نرخوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری2025  سے ہوگا۔ 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں