عمران خان کی ایک بار پھر اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات زر نہ بھیجنے کی اپیل

آپ کے پیسے بھیجنے سے حکومت مضبوط ہوتی ہے، ترسیلات زر نہ بھیجنے کا بائیکاٹ کریں، عمران خان کا ٹویٹ


ویب ڈیسک January 27, 2025

راولپنڈی:

سابق وزیر اعظم عمران خان نے اورسیز پاکستانیوں سے ایک بار پھر ترسیلات زر نہ بھیجنے کے بائیکاٹ کا اعادہ کیا ہے۔

اتوار کے روز عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ترسیلات زر بھیجنے کا بائیکاٹ کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

عمران خان کے ایکس پیغام میں کہا کہ ’’میں ایک بار پھربیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ ترسیلات زر کا بائیکاٹ جاری رکھیں۔‘‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ترسیلات بھیجنے سے حکومت مضبوط ہوگی اور یہ حکومت عوام کے گلے میں پھندا ڈال رہی ہے۔

عمران خان کی جانب سے یہ اپیل ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان گزشتہ ماہ شروع ہونے والے مذاکرات میں رواں ہفتے تعطیل جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر آیا۔

ایک اور ایکس پیغام میں عمران خان نے ملک بھر میں 8 فروری کو یوم سیاہ کے طور پر منانے اور خیبرپختونخوا میں بھرپور احتجاج و شٹر ڈاؤن کی ہدایت کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں